خضدار، لیویز بھرتیوں کیخلاف لانگ مارچ کے شرکاء قلات پہنچ گئے
قلات: خضدار کے درجنوں نوجوان خضدار لیویز میں حالیہ بھر تیوں کے خلاف سمیع نوتانی کی قیادت میں خضدار سے کوئٹہ کے لیے پیدل لانگ مارچ قلات کی حدود میں داخل ہو گیا اس موقع پر قلات کے سیاسی وسماجی انسانی حقوق کے رہنماں خلیل شادیزئی، ٹکری شاہ خالد مینگل، غلام حسین بلوچ اور امجد سلامی نے پیدل لانگ مارچ کے شرکا کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا ئیں۔ اس موقع پر خلیل شادیزئی، سمیع نوتانی، ٹکری شاہ خالد مینگل نے پیدل لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں راستہ میں پیدل لانگ مارچ والوں کو کوئی ہیلتھ ٹریٹ منٹ نہیں دی گئی ہے ان میں سے اکثر کی طبیعت ناساز اور پاؤں زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خضدار لیویز کی بھر تیوں میں میرٹ کو نظر انداز کرکے اصل حقداروں کی حق تلفی کی گئی میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں میرٹ کو پامال کرکے اپنے من پسند لوگوں کو نوازا گیا سفارش اور رشوت کا بازار گرم ہے حکومت عوام کو روزگار دینے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے انصاف کے دعویداروں نے میرٹ کو پامال کرکے اصل حق داروں کو مکمل نظر انداز کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا لانگ مارچ انصاف کے اصول تک جاری رئیگا سخت سردی میں جو کہ منفی 7چل رہی ہے ان حالات میں اپنے کے لیے پیدل لانگ مارچ موجودہ حکومت کی دعوں کو مستردکردیا ہے موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کیا گیا حکومت ماضی کے پالیسوں پر عمل پیرا ہے اور صوبے میں میرٹ کا نام نشان نہیں رشوت سفارش کا بازار گرم ہے جبکہ میرٹ پر آنے والے نوجوان اپنے حقوق کے لیے پیدل لانگ مارچ پر مجبور ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان وزیر اعلی بلو چستان گورنر بلوچستان و دیگر اعلی حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔


