پاکستان میں کورونا رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے پھیلا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے کورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔ان کا کہنا تھاکہ علم اور عقل رکھنے والے علماء اللہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں، جہلائکو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس کو فوکس کیے ہوئے ہیں، دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کیے جب کہ پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں