ڈاکٹر شفیع بزنجو نے کٹھن حالات میں اپنے عوام کی خدمت کی، بی ایس او پجار
خضدار(نمائندہ انتخاب)بی ایس او پجار خضدار زون کے زہر شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی پانچواں برسی ضلعی سیکٹریٹ خضدار میں زہر صدارت زونل آرگنایزر و سی سی ممبر بابل بلوچ منعقد ہوئی جسکا مہمان خاص بی ایس او پجار کی مرکزی کمیٹی کی رکن کریم بلوچ اور سی سی ممبر شکیل بلوچ بابل بلوچ تھیں جب کہ اعزازی مہمان کرخ زون کے ڈپٹی آرگنایزر اویس بلوچ تھے اس موقع پر کریم بلوچ شکیل بلوچ بابل بلوچ سکندر بلوچ کریم قادر بلوچ فیصل بلوچ شاہ جہاں بلوچ و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں لاتعداد لوگ ہیں ہر شخص اپنے معیار کے مطابق اپنی زندگی گزرتا ہے مگر زندہ اور جاوید وہ رہتے ہیں جو ایک نظریہ رکھتے ہے اور دوسروں کے خوشالی کیلیے زندگی بسر کرتے ہیں۔ شہید ڈاکٹر شفع بزنجو ان عظیم حستیوں میں شمار میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے خوشالی کی پروا کیے بغیر اپنی زندگی اپنے لوگوں کے لیے صرف کردی۔ شہید ڈاکٹر شفع بزنجو بلوچوں میں ایک کردار کی نام سے جانا جاتا ہے جس نے دور طالب علمی سے بی ایس او کے پلیٹ فارم سے علمی و ادبی میدان میں نوجوانوں کی خدمات کی ایم بی بی ایس کلئیر کرنے کے بعد بی ایس او کے تعلیمات کے توست سے اپنا جدوجہد جاری رکھتے ہوئے غریب،نادار و مفلس لوگوں کی خدمت کی انتہائی کھٹن حالت میں جھاؤ آواران جیسے ریڈ زون ایریا میں اپنے جان کی پروا کی بغیر اپنے فرض کو نباتے رہے انہوں نے اپنے کیریر کی پوری زندگی میں اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمات کے لیے زندگی صرف کردی کئ موقعوں کو ملنے کے باوجود بھی انہوں نے علاقے کے خدمات کو ترجع دی اور موقعوں کو ٹھکرا دیا بلآخر 15 دسمبر 2015 کو عوام دشمنوں نے دوران ڈاکٹر شفع بزنجو کو ابدی جسمانی طور پر ہم سے جدا کیا گیا


