بھارتی اداکار ڈرگز کیس میں طلب
بھارتی اداکار و ماڈل ارجن رام پال کو ڈرگز سے متعلق کیس میں ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا۔ ھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ای سی بی ڈرگز سے متعلق کیس میں ہی ارجن رام پال سے سوالات و جوابات کرے گی۔رواں برس سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور پھر اس معاملے میں ہونے والی تحقیقات میں جب ڈرگز کا زاویہ سامنے آیا تو اس کا راستہ سیدھا بولی ووڈ تک پہنچ گی۔ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر منشیات کے استعمال کی قلعی کھلی اور متعدد اسٹارز و فلم سازوں کو اس معاملے میں طلب بھی کیا گیا۔اسی طرح این سی بی نے ڈرگز کے کنکشن میں 9 نومبر کو ارجن رام پال کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے الیکٹرونک گیجٹس قبضے میں لے لیے۔ این سی بی نے ارجن رام پال کو 13 نومبر کو طلب کیا اور ان سے ڈرگز سے متعلق سوالات و جوابات کیے۔ اسی سلسلے میں اب ارجن رام پال کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں این سی بی نے اسی کیس میں ارجن رام پال کے دوست پال بارٹیل کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔