پنجگور، تحصیل پروم میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ،چار زخمی

پنجگور : پنجگور کے علاقے تحصیل پروم میں فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق چار زخمی لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پنجگور کے علاقے پروم چاہئیں ڈیم کے قریب پیش آیا ہے اس واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق چار زخمی ہوئے گئے ہیں لاشیں اور زخغ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ لیویز فورس اس واقعہ کی تقتیش کررہی ہے پنجگور کے تحصیل پروم کا یہ علاقہ تقریباً شہر سے 60 کلو میٹر دور ہے اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ایف سی علاقے میں پہنچ گئے لاشوں آور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے فوری طور پر جانبحق اور زخمیوں کے نام معلوم نہ ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں