کوسٹل ہائی وے پر چیک پوسٹوں کے فنڈز کی کٹوتی پر جام کمال برہم
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوسٹل ہائی وے علاقوں کی پولیس، لیویز سکیورٹی اور چیک پوسٹوں کے فنڈ کی کٹوتی پر چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور مسافروں کی زندگی اور علاقائی امن ہماری اہم ترین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ گزشتہ روز جام کمال خان نے کوسٹل ہائی وے علاقوں کی پولیس، لیویز سکیورٹی اور چیک پوسٹوں کے فنڈ کی کٹوتی پر چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور مسافروں کی زندگی اور علاقائی امن ہماری اہم ترین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ ہر چیز کو بجٹ یا فنڈ کی کمی پر مبنی نہیں دیکھنا چاہیے لوگوں کی زندگی اور اس کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ اس حوالے سے سرکاری امور میں تاخیر کی ذمہ داری چیف سیکریٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، اور سیکریٹری خزانہ پر عائد ہوتی ہے اور وہ کسی بھی واقعے کے جوابدہ ہوں گے۔


