افغان فوج کا آپریشن، اہم کمانڈر احسان اللہ المعروف سانولے ہلاک
بنوں: افغانستان میں شمالی وزیرستان کا اہم شدت پسند کمانڈر احسان اللہ المعروف سانولے مارا گیا، افغان نیشنل آرمی نے افغانستان میں ایکآپریشن کے دوران اس کے دو دیگر ساتھی گرفتار بھی کرلئے گئے۔ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق احسان اللہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے،ساتھیوں نے افغانستان کے کسی نجی ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے داخل کیا تھا افغان نیشنل آرمی نے سانولے کی موجودگی کی اطلاعات پر فوری کارروائی کی مزاحمت کرنے پر احسان اللہ المعروف سانولے کو گولی مار کرہلاک کردیا ہے احسان اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے سپلگہ سے تھا لاش کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے لمن میں واقع طالبان کے مرکز میں پہنچا دیا گیاسانولے شمالی وزیرستان میں شدت پسند کمانڈر حافظ گل بہادر کے قریبی ساتھی تھے جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کے کئی اہم وارداتوں میں مطلوب تھے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے افغانستان فرار ہوکر پناہ لی تھی۔۔


