الیکشن کمیشن حکومت کی وزارت نہیں، خودمختار ادارہ ہے،احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم کے ا علان سے یہ تاثر ملتاہے کہ یہ ادارے حکومت کے زیراثر ہیں،الیکشن کااختیارالیکشن کمیشن کوہے،حکومت کون ہوتی ہے فیصلے کرنیوالی، الیکشن کمیشن حکومت کی وزارت نہیں، خودمختار ادارہ ہے،حکومت کوسینیٹ الیکشن پر کسی بھی قسم کی بیان بازی سے گریزکرناچاہیے، سینیٹ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے،انتخابی اصلاحات پر بات اس وقت ہوگی جب یہ حکومت جائیگی۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم کے ا علان سے یہ تاثر ملتاہے کہ یہ ادارے حکومت کے زیراثر ہیں،الیکشن کااختیارالیکشن کمیشن کوہے،حکومت کون ہوتی ہے فیصلے کرنیوالی، الیکشن کمیشن حکومت کی وزارت نہیں، خودمختار ادارہ ہے،ہرادارے کا ایک کام ہے،الیکشن کرانے کااختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوسینیٹ الیکشن پر کسی بھی قسم کی بیان بازی سے گریزکرناچاہیے، سینیٹ الیکشن گزشتہ روایات کے مطابق ہونا چاہیے، سینیٹ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات پر بات اس وقت ہوگی جب یہ حکومت جائیگی، اگلا الیکشن اصلاحات کے پیکیج کے تحت ہونا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دورمیں ایک تبادلے پرنوٹس ہوتے تھے، حکومت کی طرف سے ہونیوالے نونوتبادلوں پر کوئی نوٹس نہیں ہوتا،یہ وہ خوش قسمت حکومت ہے جس کواسٹیبلشمنٹ کی پوری مددحاصل ہے،اس کے باوجود اس حکومت نے2سال میں ملک کا بیڑا غرق کردیا،ہم ایک ایسی حکومت سے لڑرہے ہیں جو مکمل ناکام ہے، ملک کی معیشت نہیں چل رہی، مہنگائی عروج پرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں