کراچی کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے تین افرا دکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کےمطابق سپر ہائی وے، گلبرگ واٹر پمپ اور پیپری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کرسردخانے منتقل کردیا گیا ہے

جب کہ فوری طور پرمرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب پولیس نے گلشن اقبال بنگالی پاڑہ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا جس میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں