گوادر میں خاردار دیوار کی تعمیر قبضہ گیری ایک شکل ہے، ڈاکٹرحئی بلوچ

پشین:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ سینٹ کے ارکان کو اپنی آئینی مدت پورا کرنا چاہیے حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہوگا گوادر میں خاردار دیوار کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں اور یہ ایک گہری سازش ہے صوبے کے باشعور عوام اور قوم پرست اس سازش کو ناکام بنائے گی اور قبضہ گیری کا ایک شکل ہے مقامی عوام کا گوادر شہر سے فاصلہ پانچ کلومیٹر سے بڑھ کر پچاس کلومیٹر ہوجائے گی سیکورٹی کا بہانہ بناکر خاردار دیوار کی تعمیر غیر قانونی ہے ہم آقا اور غلام کے نظام اور صوبے سے باہر کی آبادی کو قبول نہیں کرینگے اور نہ ہی بلوچ عوام اپنی قومی تشخص سے کسی صورت دستبردار ہونگے بلوچستان شہیدوں کی سرزمین ہے پانچ دفعہ کے فوجی آپریشنوں کے باوجود بلوچ عوام ہر قسم کے نامساعد حالات کے باوجود سینہ سپر ہوکر حالات کا مقابلہ کررہی ہیہم بلوچستان اور سندھ کے تقسیم اور جزیروں پر قبضہ کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر عبداللہ خان خدائیداد خان عبدالکبیر خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی پی ڈی ایم کو پنجاب کے عوام سمیت ملک بھر کے عوام کی حمایت حاصل ہے ماضی میں 1959میں آمر جنرل ایوب خان کے مارشلا کے خلاف ڈیموکریٹک ایکشن کمیٹی کی تحریک بھی کامیاب رہی تحریک کے نتیجے میں گو کہ مارشلا لگا لیکن اس کے نتیجے میں عام انتخابات کے تاریخوں کا اعلان ہوا اور 7دسمبر کو قومی اسمبلی اور 17دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوے اس تحریک کو بنگال کے عوام کی حمایت حاصل رہی جنرل ضیا الحق کے مارشلا کے خلاف ایم آر ڈی کے تحریک کو بھی کامیابی ملی جس کو سندھ کے عوام کی حمایت حاصل تھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحریک میں ملک کے تمام سیاسی پارٹیوں کی شرکت خصوصا پنجاب کے عوام کی حمایت حاصل ہے ماضی کے مقابلے میں اب پنجاب کے عوام سیاسی اور جمہوری تحریک کی بھرپور حمایت کررہی ہے حکومت گھبراہٹ کا شکار ہوگیا ہے یہ پی ڈی ایم کے تحریک کے کامیابی کا واضح مثال ہے گوجرانوالہ کراچی پیشاور کوئٹہ اور لاہور کے جلسوں میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی اگر پی ڈی ایم نے مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا تو پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی تحریک کے کامیابی کے نتیجے میں ملک میں حقیقی جمہوریت و جمہوری نظام قائم ہوگا اور غیر جمہوری قوتوں سے ہمیشہ کے لئے جان چوٹ جائے گی ہر ادارہ آئین کے مطابق اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے گی عدلیہ مکمل آزاد ہوگا غیر جمہوری قوتوں نے میڈیا پر جو قدغن لگائی ہے اس کا خاتمہ ہوگا حقیقی جمہوری نظام کے بحالی سے معاشی نظام میں بہتری اور نابرابری کا خاتمہ ہوگا اور آئی ایم ایف ورلڈ بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی بلیک میلنگ کا خاتمہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں