عراق، امریکی فوجی کانوائے پر حملہ
بغداد(آئی این پی)عراق میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے پر کل رات حملہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ بغداد کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ فوج کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔
Load/Hide Comments


