آپ مشرف کے دور میں شاہی خاندان کے ڈاکٹر تھے‘فیصل واوڈا‘میں تو دبئی میں رہا ہی نہیں ہوں‘مصدق ملک
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا جھوٹ موقع پر ہی پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام کے دوران فیصل واوڈا نے مصدق ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس ڈاکٹرئن کی بات کرتے ہیں،پرویز مشرف کے دور میں آپ کو نگران وزیر کیوں بنا یا گیا؟اس پر جواب دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ میں کونسا وزیر تھا؟۔پھر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ مشرف کے دور میں شاہی خاندان کے ڈاکٹر تھے۔اس پر جواب دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کونسے شاہی خاندان کا ڈاکٹر تھا میں؟،میں نے تو ایم بی بی ایس کیا ہی نہیں ہوا میرے پاس تو پی ایچ ڈی کی ڈگری ہے،فیصل واوڈا کونسی دنیا میں رہتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولتے جائیں گے اور اسی طرح چلتا رہے گا،میں تو دبئی میں رہا ہی نہیں ہوں،جھوٹ کے کوئی پیر نہیں ہوتے۔مصدق ملک کا جواب سن کر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے آپ کی تاریخ پڑھنے کے لیے سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کی۔


