بلوچستان میں سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے،بی ایس او
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما جان محمد گرگناڑی کو لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی رہنما طلباء و اساتذہ کرام سمیت کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ایک طرف تو غدار و دہشت گرد قرار دے کر سیاسی کارکنوں و نوجوانوں کو خاموش کرانے کے لئے سرکاری اداروں کی انتقامی کاروائیاں جاری یے دوسری جانب سماج دشمن عناصر جن کو بلوچستان میں بدنام زمانہ کاونٹر انسرجنسی پالیسی کے تحت کھلی چھوٹ دی گئی یے تاکہ خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرکے لوگوں کو حقیقی سیاسی عمل سے دور رکھا جاسکے اور نوآبادیاتی سازشوں کو دوام دی جاسکے سماج دشمن عناصر کو حب الوطنی کے خوشنما نعرے کے زریعے مکمل طور پر کھلی چھوٹ دینے سےبلوچ قوم کو مزید انتہاء کی جانب لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جھالاوان سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں پرائیوٹ لوگوں کو مسلح کرکے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کی جارہی ہے پہلے اساتذہ کرام کو اغواء کی گیا اب سیاسی عمائدین کو بلوچستان میں ایک دفعہ پھر کریک ڈاون کو تیز کی گئی ہے انسانی حقوق کے ادارے و تمام انسان دوست و جمہوریت پسند عوام آواز بلند کرکے بلوچستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔


