نومنتخب صدر نے قدیم امریکی قبائل کی ڈیب ہالینڈ کو وزیرداخلہ نامزد کردیا

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ڈیب ہالینڈ کو وزیر داخلہ کے عہدے کے لیے اپنی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے اور جلد ان کو باقاعدہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. ہالینڈ پہلی خاتون وزیر داخلہ ہوں گی جو قدیمی امریکی قبائل سے تعلق رکھتی ہیں محکمہ داخلہ ملک میں وفاقی طور پر منظم 600 قبائل پر گہرا اثرو نفوذ رکھتا ہے ادارہ اس کے ساتھ وفاقی اراضی بشمول وائلڈ لائف پارکس، پانی کے وسائل، معدنی وسائل کی بھی نگرانی کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں