بلوچستان میں خواتین کا آگے آنا انقلاب ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان میں یہ انقلاب ہے کہ خواتین آگے بڑھ رہی ہیں اور خامیوں کی نشاندہی بھی کررہی ہیں ” یہ بات پروگرام کے مہمان خصوصی ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ پریس کلب میں وویمن میڈیا سینٹر کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں کہی۔اس ورکشاپ کاموضوع”اظہارِ رائے کی آزادی اور میڈیا میں خواتین صحافیوں کی صلاحیت کو بڑھانا” تھا۔ لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے تعاون سے پہلی میڈیا اکیڈمی قائم کررہے ہیں، حکومتِ بلوچستان خواتین کی امپاورمنٹ پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ آذادیِ اظہارِ رائے کے حوالے سے انکا کہنا تھا خواتین کو تعلیم اور حقوق سے محروم رکھنے کا تصور ختم ہوچکاہے۔ خواتین کو میڈیا، سیاست سمیت ہر شعبے میں مضبوط بنانا ہوگا۔ نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے منعقد کی گئی پانچ روزہ ورکشاپ میں شہر کی مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والی طالبات نے شرکت کی تاہم بلوچستان کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طالبات نے ٹریننگ میں خصوصی طور پر حصہ لیا اس پروگرام میں خواتین صحافیوں کی صلاحیت اور تربیت کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو صحافت کے میدان میں آنے کا عملی موقع فراہم کرنا ہے تا کہ وہ دیگر شعبوں کی طرح صحافت کے میدان میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکیں اس پروگرام کاآغاز19 دسمبر ہفتہ کے روز ہوا جو کہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں