نیب کسی اور کو دھمکیاں دے،اس کے نوٹس کی اہمیت ردی کے سوا کچھ نہیں‘جمعیت
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کو نیب نوٹس یا سوالنامہ ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیکہ نیب دھمکیاں کسی اور کو دے اور اگر نوٹس یا سوالنامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں۔? نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو سوالنامہ بھیجنے کے معاملے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ?نیب دھمکیاں کسی اور کو دے، نااہل حکمرانوں اور ان کو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ?نیب کا کوئی نوٹس یا سوالنامہ نہیں ملا،?کوئی نوٹس یا سوالنامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ?نیب انتقامی کاروائیوں کے لیے بنایا جانے والا ایک نا اہل ادارہ ہے، قریبی رفقاء کے خلاف بھی طویل عرصے سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔واضح رہیکہ گزشتہ روز نیب نے مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا جس میں ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع ا?مدن سے متلعق پوچھا گیا ہے۔


