وندر، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

وندر:کوچ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق مزدہ ٹرک کی زد میں آکر نوجوان شدید زخمی وندر پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الجلیل ہوٹل کے قریب مین ایک شاہراہ پر کراچی سے لاکھڑا جانیوالی مسافر کوچ کی زد میں آکر سڑک کے کنارے پر جانے والا صدام حسین ولد حبیب اللہ مگسی ساکن جھل مگسی نامی راہگیر شدید زخمی ہوگیا جس کو 1122ریسکیو سروس کے جوانوں نے طبی امداد فراہم کرنے کیبعد مزید علاج کیلیے کراچی ریفر کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے ٹریفک کے حادثے میں آدم کھنڈ کے قریب مین ایکو شاہراہ پر مزدہ ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ساجد علی ولد قادر بخش برہ ساکن حاجی عبداللہ برہ گوٹھہ رکھال شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کے ساتھہ موٹرسائیکل پر سوار اس کا کزن بھی معمولی طورپر زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو کے جوانوں نے طبی امداد فراہم کرنے کیبعد فارغ کردیا جبکہ ساجد علی برہ کو مزید علاج کیلیے کراچی ریفر کردیا گیا وندر پولیس نے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں