بغداد کے گرین زون میں 2راکٹ حملے

بغداد،عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں 2راکٹ داغے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جمعرات کو عراقی فوج نے کہا ہے کہ بغداد کے وسطی علاقے میں واقع انتہائی محفوظ گرین زون میں دو کٹیو شا راکٹ داغے گئے ہیں۔یہ واقع دن کے آغاز پر اس وقت پیش آیا جب نامعلوم جنگجوؤں نے گرین زون پر راکٹ فائر کئے جہاں پر عراقی حکومت کے دفاتر اور امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں