پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے
اسلام آباد :پاکستان نے سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندروں کی زیادرت کیلئے ہندو یاتریوں کے دو گروپوں کو ویزے جاری کر دیئے،سکھ اور ہندو یاتریوں کو زیارت کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی مزارات پر جانے کے لئے تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کا حصہ ہے،پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور تمام عقائد کے زائرین کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
Load/Hide Comments


