کریمہ بلوچ کی المناک موت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے، نواب رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کریمہ بلوچ کے قتل کا معاملہ کینیڈا کے وزیراعظم کے ساتھ اٹھائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کریمہ بلوچ کے قتل کا معاملہ کینیڈا کے وزیراعظم کے ساتھ اٹھائیں تاکہ کریمہ بلوچ کی المناک موت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں