گڈانی چائنہ کول پاور پروجیکٹ کے سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
اوتھل :گڈانی چائنہ کول پاور پروجیکٹ کے سیکورٹی گارڈ نے حبکو کی مین ہائی ٹرانسمیشن لائین کے ٹاور سے چلانگ لگاکر خودکشی کرلی متوفی کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں چائینہ کول پاور پروجیکٹ کے سکیورٹی گارڈ احسان الحق ولد محمد فاروق سکنہ آزاد کشمیر نے حب کو پاور پروجیکٹ کے مین ٹرانسمشن ٹاور سے کود کر خود کشی کرلی۔ متوفی کو چائنہ کول پاورپروجیکٹ کے سیکورٹی گارڈ کی نوکری سے 20 دسمبر کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جس کے باعث ڈیپریشن کا شکار ہوکر حب پاور کے مین لائن ٹاور پر چڑھ کر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی پولیس نے کاروائی کر کے نعش ایدھی کے حوالے کر دی۔
Load/Hide Comments


