مسحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کرسمس کی خوبصورت اور خوشیوں تہوار کے موقع پر کرسچن برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار محبت پیار امن اور رواداری اور باہمی احترام کا درس لیکر آتا ہے۔بلوچستان سرزمین ہے ثقافت کا خلوص کا رواداری اور بھائی چارے کا۔خوشیوں بھری ہر مذہبی تہوار کا عبادت سے آغاز ہوتا ہے۔کرسچن برادری کرسمس کے موقع پر بلوچستان کی قومی ترقی اور قومی جدوجہد کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔نیشنل پارٹی اپنے کرسچن بھائی بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہے۔نیشنل پارٹی اس پر مسرت موقع پر پارٹی کے عظیم رہنماء شہید ہینڈری مسیح بلوچ کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے انکی شعوری قومی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔اور اس امید کے ساتھ کہ کرسچن برادری شہید ہینڈری بلوچ کی جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے انکی مقصد کی تکمیل کےلیے شعوری سیاسی کردار ادا کرتے رہینگے۔بیان میں کہا گیا کہ کرسچن برادری کا تعلیم و صحت سمیت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات ہے۔جو ناقابل فراموش ہے۔نیشنل پارٹی کرسمس کے مبارک دن پر نیک خواہشات اور تمناوں کا اظہار کرتی ہے


