جرمنی میں پاکستانی مسجد کے نائب امام قتل
برلن: شٹٹ گارٹ میں پاکستانی تارکین وطن کی قائم کردہ مسجد کے 26 سالہ نائب امام کو قتل کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت شٹٹ گارٹ میں پاکستانی تارکین وطن کی قائم کردہ مسجد المدینہ کے نائب امام کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، 26 سالہ مقتول شاہد نواز قادری کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات سے تھا۔شٹٹ گارٹ پولیس کے مطابق مقتول شاہد نواز گزشتہ شام اپنی اہلیہ کے ہمراہ گوئپنگن کاؤنٹی کے قصبے میں واقع دریائے فِلز کے قریب سیر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے دونوں پر سلاخوں سے حملہ کر دیا
Load/Hide Comments


