بلیدہ، کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام، 3مفرورملزمان گرفتار
تربت: بلیدہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کامعاملہ،بلیدہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او بلیدہ شیر جان کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں دو کم سن بچوں سے زیادتی کے ایف آئی آر میں نامزد تین ملزمان عاطف،سرتاج اور ظریف کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ تربت کے سامنے پیش کیا جائے گا واضح رہے کہ ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں چار لڑکوں کی جانب سے دو کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا تھا اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی جن میں چار ملزمان عاطف،ظریف،سرتاج اور صغیر کو نا مزد کیا گیا تھا پولیس نے ایک ملزمان صغیر کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ تین ملزمان سرتاج،ظریف اور عاطف مفرور تھے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائی کے بعد مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


