لیویز کو پولیس حکام کے ماتحت کام کرنے سے متعلق کوئی قانون نہیں

کوئٹہ : محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کا دیگر محکموں کیساتھ رابطوں کو فقدان‘کوئٹہ گوادراور لسبیلہ کی لیویزکوپولیس حکام کے ماتحت کرنے سے متعلق سیکرٹری قانون نے مشاورت کے بغیر فیصلے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کا دیگر محکموں سے رابطوں کا فقدان محکمہ قانون سے مشاورت کئے بغیر کوئٹہ گوادر اور لسبیلہ کی لیویزکوپولیس حکام کے ماتحت فرائض سرانجام دینے سے متعلق نوٹیفکیشن پر سیکرٹری قانون نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ 2010ء ایکٹ کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کوئٹہ گوادر اور لسبیلہ کی لیویز کو پولیس حکام کے ماتحت کام کرنے سے متعلق کوئی قانون نہیں محکمہ داخلہ کسی بھی فیصلے سے قبل محکمہ قانون سے مشاورت کریں محکمہ قانون کے مشورے کے بغیر کوئٹہ گوادر اور لسبیلہ کی لیویز کو پولیس کے زیرانتظام لانا قانون کے برخلاف ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ لیویز کو پولیس حکام کے ماتحت لانے سے متعلق نوٹیفکیشن پر نظرثانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں