2ن لیگی اراکین اسمبلی نے استعفوں کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو استعفیٰ بھجوانے والے دو اراکین مرتضی جاوبد عباسی اور محمد سجاد نے استعفوں کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے۔قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد اپنے استعفے واپس لینا چاہتے ہیں تاہم یہ زبانی نہیں ہوگا ہم نے ان پر واضح کیا ہے کہ وہ استعفوں کی واپسی کیلئے سپیکر کے نام ہی تحریری درخواست دیں ورنہ یہ استعفے واپس نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں