نیب کی کسی سیاست جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی وابستگی نہیں،چئیرمین نیب
اسلام آباد :قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے پرعزم ہے، نیب کی ذمہ درای کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے۔
چئیرمین نیب کا ایک بیان دیتے ہوئے کہناتھا کہ نیب کی کسی سیاست جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی وابستگی نہیں،نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے، نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے برآمد کرلیے اور افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدعنوان عناصر کیخلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کسی سیاست جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی وابستگی نہیں، نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
Load/Hide Comments


