کیویز کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ، تین کیچ ڈراپ کیے

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی اور کھلاڑیوں نے تین کیچز ڈراپ کیے۔
پہلے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے ہیں، کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
کیوی کپتان کین ولیمسن جب ترانوے رن پر تھے تو انہیں دو چانسز ملے جبکہ ایک چانس ہنری نکولس کو بھی ملا۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بھی اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنی ہو گی، آج جو غلطیاں ہوئی ہیں ان سے سبق سیکھ کر ان پر قابو پانا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی گیند نیا ہے، کھیل کے دوسرے روز کیوی ٹیم جو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں