سلمان خان نے سالگرہ سے قبل گھر کے باہر مداحوں کیلئے کیا لکھ کر لگایا؟

اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں ان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر مداحوں کا رش لگ جاتا ہے اور مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک کے منتظر ہوتے ہیں
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر گھر کے باہر مداحوں سے جمع نہ ہونے کا بورڈ لگوا دیا۔
سلمان خان 27 دسمبر کو 55 سال کے ہوجائیں گے لیکن اب بھی فلم نگری اور باکس آفس پر ان کا دبدبہ قائم ہے۔
اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں ان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر مداحوں کا رش لگ جاتا ہے اور مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک کے منتظر ہوتے ہیں۔
رواں سال سلمان خان نے مداحوں کو گھر کے باہر کورونا کے باعث آنے سے منع کردیا ہے اور ایک روز قبل ہی پیغام کے ساتھ بورڈ آویزاں کر دیا گیا ہے۔
بورڈ پر پیغام میں سلو میاں نے کہا ہے کہ ’مداحوں کا میری سالگرہ پر پیار سالہا سال سے زبردست رہا ہے لیکن اس سال کورونا کے باعث گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہنو ، ہاتھ سینیٹائز کرو اور سماجی فاصلہ برقرار رکھو‘ جبکہ انہوں نے آخر میں لکھا کہ ’اس وقت میں گلیکسی میں نہیں ہوں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں