طالبان تسلط کی کوشش کی بجائے سیاسی دھارے کا حصہ بنیں، افغان نائب صدر
کابل :افغان نائب صدر امراللہ صالح نے طالبان عسکریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی بجائے حکومت کا حصہ بنیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان قومی مفاہمتی کونسل کے اجتماع سے خطاب میں صالح نے کہا کہ افغانستان ایک پیچیدہ ملک ہے، جہاں کسی ایک گروہ کا تسلط ناممکن ہے۔ صالح نے کہا کہ طالبان قبائلی رہنماؤں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو ہلاک کر کے کبھی یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔ یہ بات اہم ہے کہ طالبان افغان حکومت کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے اور ملک میں حقیقی اسلامی حکومت کے قیام کا نعرہ لگاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


