آواران میں بانک کریمہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،بلوچ یکجہتی کمیٹی
آواران: بلوچ یکجہتی کمیٹی آواران کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی آواران کے زیر اہتمام بلوچ رہنما بانک کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف 28 دسمبر کو ریلی نکالی جائے گی، اعلامیہ کے مطابق ریلی پریس کلب سے شروع ہوکر یو بی ایل چوک پر ختم ہوگی،اعلامیہ میں تمام طبقائے فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


