سردار فتح محمدحسنی کا اپنی پارٹی بنانے کا اعلان

چاغی:سابق وفاقی وزیر و سنیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہاہے کہ بہت جلد اپنی پارٹی کا اعلان کردونگا پارٹی کی منشور اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے آنے والے دو تین مہینے میں اپنی پارٹی کا اعلان کیا جائے گا انکا کہنا تھا اپنی پارٹی بنانے کا مقصد اپنی 35 سالہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوام کو ایک بہترین منشور کے ساتھ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ہماری پارٹی کا جو منشور ہوگا وہ عوام کے فلاع وبہبود کیلئے ایک مکمل پلیٹ فارم ہوگا اس موقع پر قبائلی رہنما وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر میر عمیر محمد حسنی بھی موجود تھے انکا مزید کہنا تھا اس ملک کے اندر جب تک جمہوریت مستحکم نہیں ہوگا عوام کو اسکی حقیقی نمائندہ منتخب کرنا مشکل ہوگا پی ڈی ایم نے جو کام اب شروع کیا ہے اسے بہت پہلے کرنا چایئے تھا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ماضی میں خود اس کمزورسسٹم کا حصہ رہے ہیں اب چونکہ انہوں قدم اٹھایا ہے دیر آید درست آید والا مثال ہے انکا کہنا تھا پاکستان کے عوام کو یہ شعور دینے کی ضرورت ہیں جس شخص کو وہ اپنی نمائندہ منتخب کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب ہونا ضروری ہیں تاکہ یہ ملک ترقی کرسکیں اور جمہوریت مضبوط ہوں اگر عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ہوتا ہے ایسے شخص کو عوام کے اوپر مسلط کر دیتے ہیں جو ایک کونسلر کی نشست جیت نہیں سکتی ہے تو عوام کو اپنی ووٹ کے حفاظت کے لیے خود کھڑا ہونا پڑیگا تاکہ آئندہ کوئی بھی عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ نا ڈال سکیں انکا کہنا تھا الفتح پینل جلد ایک پارٹی کی شکل اختیار کریگی جس سے بلوچستان میں بہت سے ہمارے ہم خیال لوگ شامل ہونگے انکا کہناتھا سیندک پروجیکٹ کو ملازمین کے لیے ایک قید خانہ بنا دیا گیا ہے جہاں ملازمین کو قیدی بنا رکھے ہیں اسکی شدید مزمت کرتا ہوں اور حکومت پاکستان کو اس مسلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ایک تو یہاں سے وسائل لیجارہے ہیں دوسری جانب ملازمین کا استحصال ہورہا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا ضلع چاغی کو اللہ پاک نے قدرتی وسائل سے مالا مال کردیا ہے ریکوڈک جیسے معدنیات پر اگر ایمانداری سے کام ہوں چاغی،بلوچستان تو دور کی بات ہیں پاکستان معاشی حوالے سے مستحکم ہوگا انکا مزید کہنا تھا بلوچستان حکومت کی کارکردگی پانچ سال کے بعد خود بخود روز روشن کی طرح عیاں ہوجائیگی مدت پوری ہونے کے بعد اس پر تبصرہ کیا جاسکتا ہے انکا کہنا تھا پاکستان کے اندر اداروں کے خلاف باتیں کرنا درست نہیں ہے کیونکہ اس وقت ملک کے چاروں اطراف دشمن کھڑے ہیں انکا مزید کہنا تھا قبائلی تنازعات کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے جنگی حالات معاشرے کو تبائی کی طرف لے جاتے ہیں اور ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے قبائلی ودیگر تنازعات کو ختم کرنے کے لیے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا انکا کہنا تھا میں نے اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں کھبی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اب میں چاہا رہا ہوں نوجوانوں کو ایک منشور کے تحت مضبوط اور بہترین پلیٹ فارم مہیا کرو اور آنے والے بلدیاتی یا جنرل الیکشن ہوں اپنی پلیٹ فارم کے ساتھ عوامی طاقت سے میدان میں اتر جاو اور عوام کو یہ شعور ہم دے سکیں کہ انکی حق رائے دہی کی بہت بڑی اہمیت ہوتی ہے قبل ازیں سردار فتح محمدسے محمد سے محمد حسنی ہاوس دالبندین میں مختلف قبائلی نے ملاقات کیا ملاقات ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے وفات پر انکے گھر جاکر لواحقین تعزیت بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں