مشتعل شخص کا چاقو سے حملہ، 7 افراد قتل، متعدد زخمی

بیجنگ (آن لائن) چین کے شمالی عاقے میں چاقو کے حملے میں 7 افراد قتل جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ لیااوننگ کے شہر کائی یوآن میں ایک باتھ ہاوس کے باہر ایک مشتعل ملزم جس کی شناخت یانگ کے نام سے ہوئی ہے جس نے وہاں موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 افراد قتل جب کہ 7ہی زخمی ہوگئے، مقامی پولیس نے واقعے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم تاحال اس حملے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں