سندھ ترقی پسند پارٹی کی الطاف جسکانی کے قاتلوں کی عدم گرفتار کیخلا ف احتجاج کی دھمکی
ٹنڈوالہ یار:سندھ تر قی پسند پارٹی کے مر کزی چیئرمین قادر مگسی نے ٹنڈوالہیار پولیس پر پارٹی کے وائس مرکزی چیئر مین الطاف جسکانی کے قاتلوں کی عدم گر فتار ی پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے دوہفتوں میں اصل قاتلوں کو گر فتار نہ کیاگیا تو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھر نوں کا اعلان کر دیاجائے گاایس ایس پی آفس ٹنڈوالہیار کے سامنے تادم قاتلوں کی گر فتاری تک دھر نا دینے کا بھی اعلان ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹنڈوالہیار میں مر کزی وائس چیئرمین الطاف جسکانی کے چہلم کے موقعے پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے تقر یب میں مر کزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سمیت مر کزی و صوبائی رہنماؤں کے علاوہ شہید الطاف جسکانی کی بیٹوں اور بیٹے سمیت بھائیوں اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما وں نے چہلم کی تقر یب میں شر کت کی اس موقع پر ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ آج شہید کے بچے بھی ہمارے قومی سفر میں ہمارے ساتھ ہیں جس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ مرکزی چیئرمین الطاف جسکانی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور وہ سندھ درھرتی کا سچا او ر وفا دار ساتھی تھا انھوں نے کہا کہ الطاف جسکانی کے قاتلوں کی عدم گر فتاری ہمارے صبر کا امتحان لینے کے برابر ہے ہم اور ہمارے کارکنان شہادتوں سے گھبرانے والے نہیں شہادت ہماری منزل ہے اسلم رندنے ایم کیو ایم سے سازش کر کے ہمارے بہادر ساتھی کو قتل کر کے سندھ دھرتی کے سپوت کا شہید کر کے ہمارے کارکنان کو لہوکو گرمایا ہے ہم ابھی اپنے کارکنوں کو تھامے ہو ئے ہیں اگر پولیس نے پندرہ دن میں قاتلوں کو گر فتار نہ کیا تو کارکنان کو روکنا ں مشکل ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ الطاف کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینگے جب تک قاتل کہڑے میں نہیں آتے ہمارے جہد و جہد جا ری رہے گی ہم قومیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے تمام قوموں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور سندھ دھرتی کی ایک ایک اینچ کا دفاع کر نے کے ہمارے کارکنان تیا ر ہیں ایس یو پی کے سر براہ ریاض چانڈیو نے کہا کہ سندھ دھرتی کی حفاظت سندھ سپتوں نے کی ہے ہم سندھ دھرتی کے محافظ ہیں اور الطاف جسکانی ہمیشہ دشت گر د قوتوں سے لڑتے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ سندھ کی دشمن قوتیں سن لیں ہم سند ھ کی ایک ایک اینچ کی حفاظت کر نے کی قوت رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ غلامی للکارا ہے اور سندھ کو کسی بھی صورت میں اقلیت میں تبدیل نہیں ہو نے دینگے۔


