الیکشن کمیشن نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا کو مسترد کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا کو مسترد کردیا، شیڈول کےمطابق الیکشن کرانے کا حکم اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے چئیرمین سینٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا تھا جس میں انہوں نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا کر دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا کو مسترد کردیا، شیڈول کےمطابق الیکشن کرانے کا حکم سینٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر سینٹ انتخاب کے معاملہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے چئیرمین سینٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا تھا جس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا کر دی تھی۔خط کے متن میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر 14 جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کر رکھا ہے، کورونا کی موجودہ لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں،الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پر نظر ثانی کرے، فروری 2021 میں سینیٹ الیکشن شیڈول ہیں اور کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کو ویسے ہی ختم ہو رہی تھی،اس خالی نشست پر ایک ہی بار انہی دنوں میں الیکشن کرایا جائے۔
بعد ازاں چئیرمین سینٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کیسپرد کردیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسپیکر کا خط مسترد کرتے ہوے شیڈول کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم جاری کردیا
خیال رہے کہ سینیٹر کلثوم پروین21 دسمبر 2020کو انتقال کر گئیں تھیں، کلثوم پروین کا تعلق مسلم لیگ نواز سے تھا،کلثوم پروین کورونا وائرس کا شکار تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں