عمران نیازی ہی پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفد حاجی برات خان حاجی عبدالقدوس اور ظہور احمد خوستی شامل تھے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اس نا اہل حکمرانوں کا مستعفی ہونا ضروری ہے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا تھا لیکن لوگوں کو رسوای اور مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اگر نااہل حکومت کو مزید مہلت دی گئی تو ملک وقوم کیلیے خطرناک ہوگا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی دعوی کرنے والا عمران نیازی اصل میں پاکستان کا معاشی تباہی کا ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ قوم چیخ رہی ہے کہ بدامنی ہے مہنگائی ہے لاقانونیت ہے تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے صورت میں تبدیلی لائی ہے قوم سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی نااہل حکمران اپنے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے قاہد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی میں مصروف عمل ہیں جو موجودہ حکمرانوں کی بدترین بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال میں ملک 12 سے 13 ہزار ارب روپے کا مزید مقروض ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ مرغیوں، انڈوں اور کٹوں کے علاوہ اور کون کونسے میگا پراجیکٹ پاکستان میں پچھلے دو سال میں شروع ہوئے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی حقوق کی حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کر ینگے عوام کی خدمت کرنا جمعیت علما اسلام کے اولین ترجیحات میں شامل ہے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی کلی چلتن رہسانی کے مسائل سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو آگاہ کیا جس پر اپوزیشن لیڈر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی درین اثنا جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے جمعیت روڈ پشتون باغ جا کر جمعیت علما اسلام کے رہنما حاجی احمد جان کاکڑ کے بتیجا عبدالمتین کاکڑ کے وفات پر تعزیت کی۔