فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا کا شکار

نیویارک:،فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا کا شکار ہو گئے، امریکی بحری جہاز کے 23 نیوی اہلکاروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، آسٹریلیا میں دوسرے ممالک سے آنے والے شہریوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے آرمی چیف جنرل فیلمون سانتوس بھی کرونا کا شکار ہو گئے۔امریکی بحریہ کے سیکرٹری تھامس مولڈے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوی کے تئیس اہلکاروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پانچ ہزار نیوی اہلکاروں کی ٹیسٹنگ کافیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ دوسرے ممالک سے واپس آنے والے تمام شہریوں کو 14 دنوں کے لیے اپنے گھروں کی جگہ کسی ہوٹل یا رہائش گاہ پر قرنطینہ کیا جائے گا۔روسی حکومت نے ملک میں تمام کیفے، ریسٹورنٹ ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ جنوبی افریقا میں کرونا سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک ہزار ہے۔ #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں