ایرانی تیل کے بعد ایرانی سیب کیخلاف کارروائی ہوگی؟
تحریر – عبدالباری شاہ
جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب!!
جناب صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو صاحب!!
سنا ہے آپ لوگ ایرانی تیل کی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے والے ہیں
تو جناب والا عرض یہ ہے کہ اس اقدام کا نقصان تو یہی صوبے ان غریب عوام کو ہی پہنچتا ہے جو اس تیل کی کاروبار کرنے پر اپنی غریبی کی زندگی گزار رہے ہیں
چلو آپ تو حکومت ہو اور حکومت سب کچھ کر سکتا ہے اس اقدام کے علاوہ ہمارے اسی ہمسایہ ملک ایران سے ایک اہم کاروبار چل رہا ہے جس کو روکنے پر آپ یہی بلوچستانیوں کو نفع بخش سکتے ہو وہ ہے سیب کا کاروبار
ہر سال بلوچستان کے لوگ اپنی سیب کے لاکھوں پیٹیاں اس آسرے پر سٹور کرتے ہیں کہ موسم سرما کے آخری مہینوں میں شائد قیمتیں بڑھ جائے
مگر ایسی ہی حالات پھر ایران سے سیب لانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور بلوچستان والوں کے سیب پر برا اثر پڑے کہ یہاں کے لوگوں کو نفع کے بجائے نقصان سے سامنا ہو تا ہے
تو آپ جناب سے گزارش ہے کہ اگر آپ اپنے آپ کو عوامی نمائندے کہتے ہو یا بلوچستان کے لوگوں کو نفع دینے کی حق میں ہو
تو بسم اللہ کر کے ایرانی سیب پر پابندی کے حوالے سے بھی کچھ لب کشائی تو کر لیں
ہم آپ کے منتظر رہیں گے