کریمہ بلوچ کی موت سے دنیا ایک ہیرو سے محروم ہو گئی ہے، رابرٹ اے ڈسٹرو
امریکہ: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ اے ڈسٹرو نے کینیڈا میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی بانک کریمہ بلوچ کو دنیا کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہاکہ کریمہ بلوچ کی موت کے بعد دنیا ایک ہیرو سے محروم ہو گئی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کریمہ بلوچ حقوق نسواں کے علم بردار تھی لاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھاتی رہی انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد بھی انہوں نے انسانی
حقوق کی وکالت جاری رکھی ہوئی تھی، انہوں نے آخر میں کہا کہ کریمہ بلوچ کے جانے کے بعد دنیا ایک ہیرو سے محروم ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments