تمپ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تمپ: اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ نزرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فہد اسلم ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ میڈیکل اسٹور کے اندر پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں