ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنےکئےکا حساب دیناہوگا،عثمان بزدار

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا، سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ملک کی ترقی کے لیےکرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانےکی فکر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھےدھکیلا، کرپشن کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر آج کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں