وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والے خود شش و پنج کا شکار ہیں، قاسم سوری
کوئٹہ :ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے وقت سے پہلے ہی اپنے پتے شو کرکے پوری بساط کا شیرازہ بکھیر دیاکل تک وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والے جماعتیں خود استعفے دینے میں شش و پنج کا شکار ہیں پیپلز پارٹی اور جے یوآئی نے ہی مسلم لیگ ن کو بند گلی میں لاکھڑا کردیا پی ڈی ایم سربراہ کی اپنی جماعت کاتختہ الٹ گی جن ارکان نے مستعفی ہونے کا شوشہ پھینکا تھا وہ بھی مکر گئے جو اپوزیشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے آج شور واویلا کرنے والوں کو حکمرانی کا موقع ملا تھامگر انہوں نے عوام کومایوسی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا اپوزیشن عوام کو مزیدبے وقوف بنانا چھوڑ کر پارلیمنٹ میں مقابلے کریں ان خیالات کااظہار ڈپٹی اسیپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے حلقے کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ وزیراعظم عمران خان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پسماندگی کے خاتمے،روزگار کے موقعوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے چھ ارب روپے کا پیکج دیا جس سے ان اضلاع کی تقدیر بدل جائے گی اور اب شمالی بلوچستان کے لئے بھی وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان کو احساس محرومیوں بھوک افلاس اور مشکلات کا سوا کچھ نہیں دیا موجود عمران خان کی حکومت تمام صوبوں کو بلکہ بلوچستان کی پسماندگی کی خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ماضی میں تو جب رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے تھے واپس حلقے میں آنے کی زحمت نہیں کرتے تھے آج ایسا نہیں ہے میں بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنے حلقے کے لوگوں نے نہیں بھولا اور نہ ہی بولوں کو کیونکہ حلقے عوام کی وجہ ہی میں آج رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا اور کبھی بھی حلقے کے عوام اور نہ حلقے کی مسائل سے آنکھیں چورا سکتا ہوں انہوں نے کہا کہ عالمی وباکوروناجہاں دنیا میں تباہی مچائی اور بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوابڑے بڑے ترقی پذیر ممالک کی معشیتیں تباہ ہوگئیں وہی وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان نے اس پر قابو پالیاپوری دنیاوزیراعظم کی ان کاوشوں کی متعرف ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود ہی ٹوٹ پھوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی کیونکہ جن دو ارکان اسمبلی کا مستعفی ہونے کا کہا تھا وہ اپوزیشن کے ارکان بھی مستعفی ہونے سے مکر گئے کیونکہ اپوزیشن حکومت کو دباؤ میں لانے کیلئے استعفوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر اب اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان اسمبلی کا قائد پر سے اعتماد اور بھروسہ اٹھ گیا ہے کیونکہ موجودہ تحریک جمہوریت بچاؤ عوام کے فلاح وبہبود کیلئے نہیں بلکہ اپنے چوری کو چھپانے اور ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں مگر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا یا جاسکتا اس وقت مشکل ترین حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں اور این آر او مانگنے والوں کو کہتے ہیں کہ حکومت چھوڑ دینگے مگر این آر او کبھی نہیں دینگے ملک کی بقاء عوام کی فلاح وبہبود،ترقی وخوشحالی پر کسی قسم کا کوئی دباؤ یا سمجھوتہ کرنے کو تیارنہیں ہیں عوام سے کہتے ہیں کہ کٹھ پتلی اپوزیشن کی بہکاوے میں نہ آکر موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔


