ویکسین خریداری کیس، حافظ ماجد و شاکربلوچ پر فرد جرم عائد

کوئٹہ: احتساب عدالت نے کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی خریداری کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔بدھ کو احتساب عدالت میں میڈیکل سپلائی ڈیپارٹمنٹ میں ادویات اورکتے کے کاٹے کی ویکسین کی خریداری میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت میں سابق سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد،سابق ڈی جی شاکربلوچ سمیت پانچ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے احتساب عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان کا صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد احتساب عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں