مستونگ کے ترقیاتی کام بندکروانا تعصب کی انتہاہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان پر ایک بار پھر تعصب پرستی کا الزام لگا دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ متعصب اعلی اتنے متعصب ہیں ہم نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے 240ایکڑ زمین یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس لکپاس، SNGBRM Hospitalکے extension اور مستونگ شہر میں آر سی ڈی روڈ مسجد کے توسیع کے لیے زمین allotment کے لیے BoR کو کیس بھجا ہے یہ چیز تعصب میں اتنا دھت کہ مستونگ کے ترقیاتی کام بند کرواے ہیں جو تعصب کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین کیسز یونیورسٹی آف بلوچستان، ہسپتال اور مسجد کے BoRکو ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ڈھائی سال قبل بھیجے گئے تھے اس متعصب چیز نے بند کروائے ہیں، حالانکہ دوسرے اضلاع میں یونیورسٹی کی زمین الاٹ ہو گئے ہیں لیکن مستونگ کے ترقیاتی کام بند کروائے گئے ہیں، ہم نے Sr MBR کو کئی مرتبہ کہاکہ ہماری بات نہیں سنی گئی۔