خواجہ آصف کوجسمانی ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا
لاہو ر: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خوا جہ آصف کو راہداری ریمانڈ کے بعد راولپنڈی سے قومی احتساب بیور و (نیب) لاہور کے دفتر منتقل کردیاگیا۔ نیب لاہور میں خواجہ آصف کا میڈیکل چیک اپ بھی کیاگیا۔ خواجہ آصف کو آج بروز (جمعرات) کو ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب نے خواجہ آصف کوا ثاثہ جات کیس میں منگل کے روز اسلام آباد میں احسن اقبال کی رہائشگا ہ سے گرفتار کیاتھا۔
Load/Hide Comments