بلوچستان، مختلف کارروائیوں میں ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد

کوئٹہ:اے این ایف کوئٹہ کے عملے نے حاجی کیمپ کوئٹہ کے قریب ویسٹرن بائی پاس سے کوئٹہ کے رہائشی سید عمید محمد نامی موٹر سائیکل سوار کو روک کر اس کے قبضے سے 6کلو گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری کاروائی میں پولیس اسٹیشن اے این ایف نوکنڈی نے گھاٹ بروت، تحصیل نوکنڈی، ضلع چاغی کے قریب واقع ایک برساتی نالے سے 1010کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔تیسری کاروائی کے دوران پولیس سٹیشن اے این ایف گوادر نے تربت، گوادر روڈ۔گوادر کے قریب چھپائی گئی75 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) برآمد کر لی۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لیئے گئے ہیں،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں