اسرائیل میں کرونا سے 10 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 3035 ہوگئی

اسرائیل میں کرونا سے 10 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 3035 ہوگئی ہے ، ادھر اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3035 ہوگئی ہے بجب کہ 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ان میں سے 48 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 66 یہودی آباد کار صحت یاب ہوئے ہیں۔دوسری طرف اسرائیلی حکام نے لاک ڈاون شروع کررکھا ہے اورامید کی جارہی ہے کہ وہ اس وائرس سے جلد جان چھڑا لیں گے
قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام لاک ڈائون کا نفاذ کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں