دشت میں بانک کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا، بلوچ یکجہتی کمیٹی

دشت؛ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں بلوچ رہنما بانک کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا، بلوچ یکجہتی کمیٹی دشت کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بلوچ رہنما بانک کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف دشت بل نگور میں شہید بالاچ کرکٹ گراؤنڈ میں احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے اپنے اعلامیہ میں بل نگور اور دشت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں