پاکستان کا چینی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

لاہورۛکابینہ کی جانب سے چینی کمپنی سے کورونا کی ویکسین ڈوز خریدنے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرزکا ڈیٹا طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کرونا ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اسی تناطر میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سے ہیلتھ ورکرز کی تفصیلات طلب کیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں سے کرونا کیلئے مختص ہسپتالوں کے عملے کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا ہے، صوبوں کے فراہم کردہ ہیلتھ ورکرز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی، ویکسی نیشن کیلئے ہیلتھ ورکرز کی حتمی فہرست مشاورت سے تیار ہوگی، پہلے مرحلے میں سرکاری، نجی کرونا وارڈز کے عملے کی ویکسی نیشن ہوگی، کرونا ویکسی نیشن کاپہلا مرحلہ مارچ کے اوائل میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ صوبوں سے کرونا ویکسی نیشن مہم پر تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں، اس وقت ملک بھر میں 726سرکاری،نجی ہسپتال کرونا کیلئے مختص ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی کرونا ویکسی نیشن دو مراحل میں ہوگی، پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ سے زائدہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں بقیہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیاجائے گا، ہیلتھ کیئر ورکر کو عالمی معیار کے مطابق دو کرونا ویکسین لگائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں سائینوفارم سے کرونا ویکسین کی12لاکھ وائلزخریدی جائیں گی۔
Final-31-03

اپنا تبصرہ بھیجیں