سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں، شیخ رشید
پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امید ہے ن لیگ بھی اس پر سوچے گی، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امید ہے ن لیگ بھی اس پر سوچے گی۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی تو کوئی سیٹ نہیں، اچھا سیاست دان بند گلی میں کبھی داخل نہیں ہوتا۔
شاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مافیا کے خلاف عمران خان ننگی تلوار لے کر لڑ رہا ہے، نوازشریف کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے، برطانیہ کے ساتھ پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا، منسوخ تصورکیا جائے گا، سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں، غیرشائستہ زبان استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔